ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر وکیل عبدالقدیر خان کی طرف سے عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان راولپنڈی میں فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، میرے موکل کی عمر 87 برس ہو چکی ہے۔ وینٹی لیٹر سے ریکورہورہے ہیں، سوشل میڈیا پر غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات خبر چلا دی گئی،ایک فنکار بیمار ہوا تو اس پر میڈیا پر خبریں چلیں،ایک فنکار کی بیماری پر اچھے علاج کیلئے بہت زیادہ باتیں ہوئیں،لیکن ایک قومی ہیرو کو کسی نے پوچھا تک نہیں،ریاستی سطح پر کسی حکومتی فرد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت تک دریافت نہیں کی،کسی حکومتی فرد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کیلئے ایک پھولوں کا گلدستہ تک نہیں بھجوایا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب اس وقت انکے اہل خانہ کی طرف سے بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب دو سال سے عام شہری کی طرح بنیادی حقوق کی بھیک مانگ رہے ہیں۔معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو صحت عطا فرمائے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب صحت یابی کے لئے پوری قوم دعا گو ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب پاکستان کے عام شہری نہیں بلکہ خاص شہری ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے پاس پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے راز ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایٹمی سائنسدان ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاسوشل میڈیا پر تو آپ کے اور ہمارے دوستوں کے بارے میں بھی کتنی باتیں کی جاتی ہیں۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر قرار دیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرونا وائرس کا شکار ہوئے، انکے اہل خانہ کی ملاقات کا فیصلہ طبی ماہرین کریں، آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق معاملہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مکمل صحت یابی کے بعد دیکھیں گے ،بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے معاملہ کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر