آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف اور ایئر چیف کی ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی جانب سے جاری مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی ملک کے لیے قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد کو سراہا۔ انہوں نے پی اے ایف کے انسانی امداد کی فراہمی اور افغانستان سے حالیہ انخلاء کی کارروائیوں کو آسان بنانے میں کردار کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے پی اے ایف کی آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر