عدالتی احکامات کے باوجود مصروف شاہراہوں پر تجاوزات کی بھرمار، شہری پریشان

کراچی(نیشنل ٹائمز) کراچی سے تجاوزات کا خاتمہ خواب بن گیا، عدالتی احکامات کے باوجود بھی شہر میں مصروف شاہراہوں اور دیگر مقامات پر تجاوزات کی بھرمار ہے جو ٹریفک مسائل اور حادثات کا سبب بن رہی ہے، شہری فٹ پاتھ پر پیدل چلنے کے حق سے بھی محروم نظر آتے ہیں۔شہر قائد پر تجاوزات مافیا کا راج، متعلقہ اداروں کے عملہ کی ملی بھگت سےتجاوزات مافیا نے مصروف شاہراہوں اور فٹ پاتھوں تک پر قبضہ جما رکھا ہے۔تجاوزات کی بھرمار کے باعث عام شہری فٹ پاتھ پر پیدل چلنے کے حق سے محروم ہیں۔ بے ہنگم ٹریفک میں سڑکوں پر پیدل چلتے افراد حادثات کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔شاہراہ پاکستان پر تین ہٹی کا مقام تجاوزات کا گڑھ بن کر رہ گیا ہے، تجاوزات کی بھرمار ٹریفک مسائل اور حادثات کا بھی سبب بن رہی ہے، رہی سہی کسر رونگ سائٹ آنے والوں نے پوری کردی ہے۔شام کے اوقات میں ٹریفک کا دباو بڑھنے اور تجاوزات کے باعث ٹریفک جام کے نتیجے میں شہریوں کا سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ صدر ایمپریس مارکیٹ ، زیب النسا اسٹریٹ، بولٹن مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات مافیا متعلقہ اداروں کے عملے کی ملی بھگت سے قابض نظر آتا ہے، کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے نمائشی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر