اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی نے پی ایم ڈی اے کو حق اور سچ کی اواز کو دبانے کا سرکاری اختیار قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے ہتھکنڈے اور حربے نامنظور ہی اظہار رائے آزادی پر قدغنیں غیر جمہوری سوچ کی عکاسی کرتی ہیں ۔صحافتی نمائندہ تنظیمیں میڈیا اتھارٹی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اصل۔فریق صحافی متنازعہ میڈیا اتھارٹی نا منظور کر رہے ہیں۔ لیکن حکمران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ضد پر قائم ہیں۔ جو کل ان کے اپنے لئے چیخ و پکار کا باعث ہوگی۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ صحافیوں کو اس عمران کی تلاش ہے جو کہتا تھا میڈیا کا صرف کرپٹ حکومتیں میڈیا کا منہ بند کرتی ہیں ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ صدی کا سب سے بڑا مزاق ہے کہ میڈیا کی پیداوار حکومت میڈیا پر ہی قدغنیں لگا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکمرانوں کو مجوزہ اتھارٹی مسودہ پارلیمان اور صحافتی تنظیموں کے سامنے رکھنے میں کیا خوف ہے اور عمران خان پارٹی کے حکمرانوں کی شفافیت سے گھبراہٹ کی وجوہات کیا ہیں ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے آقا میڈیا کو کنٹرول کرنے کے ہتھکنڈوں اور حربوں میں ناکام رہے آمروں کے پیروکار بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں اور میڈیا پرسنز کی زبان بندیاں افسوسناک ہیں ۔نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اظہار رائے پر قدغنیں اور سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
پیپلز پارٹی اظہار رائے پر قدغنیں اور سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی



