بلاول بھٹو زرداری کی کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جیتنے والے پی پی پی امیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جیتنے والے پی پی پی امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پی پی پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پشاور کے کنٹونمنٹ بورڈ نے ماضی کی ایک نشست کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کو دو نشستوں پر کامیابی ہوئی۔ پی ٹی آئی کا گڑھ کہلائے جانے والے پشاور کنٹونمنٹ میں جو نشستیں دوسری جماعتوں نے جیتیں وہاں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار میدان میں رہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ سے جیالے امیدوار کی کامیابی ملک میں بھٹوازم کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے لاہور، اوکاڑہ، کوہاٹ اور پنو عاقل کنٹونمنٹ کے انتخابات کی مخصوص نشستوں پر حریف امیدوار کو کم ووٹوں کی برتری پر جتوائے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کراچی سے پشاور اور ایبٹ آباد تک کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے اور رنر اپ رہنے والے پی پی پی کے امیدواروں کو شاباش کا مستحق قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں ماضی کی تین نشستوں کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی میں 11نشستیں حاصل کیں۔ پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کراچی کے تمام کنٹونمنٹ بورڈ سے نشستیں حاصل کی ہیں اور پیپلزپارٹی کو تمام سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہوم گراؤنڈ کہلانے والے کلفٹن کنٹونمنٹ سے پیپلزپارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ صدر مملکت اور گورنر سندھ کے انتخابی حلقے کلفٹن کنٹونمنٹ میں پیپلزپارٹی کی جیت سے 2018ءکے انتخابات کے دھاندلی کے تمام خدشات درست ثابت ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر