ایم پی اے خرم لغاری کیخلاف ہراسگی کی درخواست واپس لے لی گئی ، خاتون نے معاف کر دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) ڈیفنس کی رہائشی ایک خاتون نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کو معاف کردیا ہے۔ جس کے بعد ملزم خرم لغاری نے مقامی عدالت سے اپنی ضمانت منظور کروالی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیفنس کی متاثرہ خاتون نے ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف اس کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش پر مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ مقدمہ مدعی نے ملزم کی معافی سے متعلق ایک بیان متعلقہ عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔دوسری جانب لاہور پولیس نے ہراسگی کیسز کو بنیاد بنا کر مختلف شخصیات کے خلاف مقدمات درج کرانے والی بلیک میلر خاتون کا سراغ لگا لیا ہے پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون اہم شخصیات کے خلاف ہراسگی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کروا کر ان سے رقم ہتھیانے کے بعد درخواستیں واپس لے لیتی تھی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سراغ لگائی گئی خاتون کے خلاف پہلے سے دس مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے پاکستان کے سینئر سیاستدان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ نرگس شہزادی کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے۔ ملزمہ نرگس شہزادی کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے ملزمہ نرگس شہزادی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر