افغان خواتین کے لیے مل کر آواز بلند کریں، ملالہ یوسفزئی کی عالمی برادری سے اپیل

نیویارک(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان لڑکیوں کو اسکول جانے اور ان کے اساتذہ کو کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے مل کر آواز بلند کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں حکمرانوں کی تبدیلی ملک کی خواتین اور لڑکیوں پر کس طرح اثر انداز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل ان کے بچپن میں عوام کو کوڑے مارنے، اسکولوں کی جانب سے لڑکیوں کے لیے دروازے بند کرنے اور شاپنگ مالز میں بینرزلگا کر خواتین کو دور رکھنے کے لیے کہا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی کہانی ہے جسے اگر ہم ابھی عمل نہیں کریں گے تو بہت سی افغان لڑکیاں بھی سناتی دکھائی دیں گی۔انہوں نے کونسل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ طالبان کو واضح پیغام دیں کہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو برقرار رکھنا کسی بھی قسم کے ورکنگ ریلیشن شپ کی شرط ہے۔ملالہ یوسفزئی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ میں نے ہر لڑکی کے اسکول جانے کے حق کے لیے آواز اٹھائی، میں نے دیکھا کہ ایک بندوق بردار نے میری اسکول بس کو روکا، میرا نام لیا اور مجھ پر گولی چلائی، میں اس وقت 15 سال کی تھی، میں نے دیکھا کہ میرا گھر صرف تین سالوں میں پرامن سے پر خوف میں بدل گیا تھا۔انہوں نے کونسل پر زور دیا کہ وہ ‘امن اور سلامتی کے لیے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر لڑکیوں کی تعلیم کو تسلیم کرے اور افغان خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کرے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان خواتین اپنے مستقبل کے انتخاب کے حق کا مطالبہ کر رہی ہیں، کابل میں ان کے احتجاج کو آنسو گیس، اور دیگر ذرائع سے روکا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سی افغان خواتین اساتذہ اور وکلا کے ساتھ کام کیا ہے جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں سے تعلیمی نظام کو از سر نو تعمیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے گزشتہ سال افغانستان میں اسکولوں میں جانے والے 39 فیصد طالب علم لڑکیاں تھے، اب وہ ترقی اور ان لڑکیوں کے مستقبل خطرے میں ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ انہیں افغانوں سے معلوم ہوا ہے کہ چند مقامات پر لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند کیے جا رہے ہیں اور اساتذہ اور طالبات کو گھر پر رہنے کے لیے کہا جا رہا ہے جبکہ بہت سی خواتین اساتذہ کو بتایا گیا کہ ان کے پاس اب نوکریاں نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر