سپریم کورٹ کے آرڈر کے تحت پیپلز پارٹی دور کے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کالعدم قرار

سپریم کورٹ کے آرڈر کے تحت پیپلز پارٹی دور کے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کالعدم قرار دے دیا گیا۔ اس آرڈر کے بعد متاثر ہونے والے ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔ملازمین سے بطور اظہار ہمدردی فیڈرل گورنمنٹ گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ، فگیگا کے سر گرم رکن آئیسکویونین کے پریذیڈنٹ عاشق خان اور پی ایس بی ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل انجم شہزاد گجر رات گئے مورخہ 12 ستمبر بروز اتوار بے یارو مددگار ملازمین کے ساتھ موجود رہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملازمین کو نوکریاں فراہم کرنے کا دعویٰ کیا مگر بد قسمتی سے وہیں پر ملازمین کو نکالا جانا ملازمین اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے گئے مہنگائی اور کرونا جیسی مہلک وباء میں ملازمین اور ان سے وابستہ فیملیز سے رزق کو چھین ملازمین کو بے یارو مددگار کیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ملازمین اپنی عمر کا قیمتی حصہ گورنمنٹ کیلئے وقف کیا اور بہت سے ایسے ملازمین ہیں جو اب ریٹائرمنٹ کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں۔ تمام ملازمین سپریم کورٹ اور حکومت وقت سے التماس کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ انسانی ہمدردی کے تحت بے روزگار نہ کیا جائے تاکہ ملازمین اپنے بچوں اور فیملیز کو باعزت اور با وقار معاشرہ میں مقام پیدا کر سکیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر