کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں نے جمع پونجی سے محروم کردیا

کراچی: (نیشنل ٹائمز) شہر قائد میں مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ریٹائرڈ پولیس اہلکارسے اس کی جمع پونجی لوٹ کر فرارہوگئے۔ریٹائرڈ پولیس اہلکاربینک سے ریٹائرمنٹ کی رقم ساڑھے18 لاکھ روپے نکال کرپیدل گھر جا رہا تھا کہ مسلح ملزمان نے گھیر لیا اوراسلحہ کے زورپررقم چھین لی، پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بینک سے تعاقب شروع کیا۔محمود آباد تھانے کےعلاقے اعظم بستی گلی نمبر 19 اور 20 کے درمیان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار4 مسلح لٹیروں نے ریٹائرڈ پولیس اہلکاراحسن رؤف ولد عبدالروف سے اسلحہ کے زور پر ساڑھے 18 لاکھ روپے چھین لیے اور با آسانی فرار ہو گئے۔متاثرہ پولیس اہلکار احسن رؤف نے بتایا کہ وہ مکان نمبر 1192 گلی نمبر 15 فاطمہ کالج کے قریب رہائش پذیرہے اورمحکمہ پولیس میں 25 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد فروری 2021 میں محمکہ پولیس سے بطور کانسٹیبل ریٹائرڈ ہوا تھا اورگزشتہ ماہ محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی ۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد ڈیفنس فیز ٹو میں دوست کے ہمراہ گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے ،پیرکودوپہر سوا بارہ سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان انھوں نے نجی بینک سے گاڑی خریدنے کے لیے ساڑھے 18 لاکھ روپے نکلوائے اورگھرکی جانب پیدل جا رہے تھے کہ اعظم بستی گلی نمبر19 اور 20 کے درمیان واقع چوک کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر قمیض شلوار میں ملبوس 4 مسلح ملزمان اچانک آگئے، ملزمان نے انہیں گھیرلیا اوراسلحے کے زور پر ان سے ساڑھے 18 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے۔قائم مقام ایس ایچ اومحمود آباد انیس ابڑو نے بتایا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے ساتھ واردات سوا بارہ سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان ہوئی اور پولیس اہلکارنے تقریبا پون گھنٹا تاخیر سے مددگار 15 پر اطلاع کردی اگرپولیس اہلکار کی جانب سے بروقت اطلاع فراہم کردی جاتی ہو واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکتا تھا ۔ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس نے نجی بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمری کی فوٹیج دیکھی ہےجس میں چہرے پر ماسک لگائے سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ایک ملزم کو بینک کے اندر ٹوکن لیتے اور انتظارگاہ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے،ریٹائرڈ اہلکارجسے ہی چیک کیش کرانے کے بعد رقم لیکر بینک سے نکلتا ہے توسفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ملزم بھی فوراً ریٹائرڈپولیس اہلکارکے پیچھے بینک سے باہرنکل جاتا ہے اوراپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تعاقب کے بعد پولیس اہلکارکولوٹ لیتے ہیں ۔ پولیس نے شواہد اکٹھا کر لیے جلد واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر