پشاور میں اداکارہ صباء گل اور نوجوان کے قتل کے ملزمان گرفتار

پشاور(نیشنل ٹائمز) مچنی گیٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے شہری کو اغوا کرنے کے بعد پشاور میں قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے۔ملزمان نے 6 ستمبر کو اسلام آباد سے گاڑی کرائے پر حاصل کی اور پشاور پہنچنے پر ڈرائیور کو قتل کرنے کے بعد اس سے گاڑی چھین لی تھی۔ اسلام آباد میں مقتول کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقتول محمد اسد اللہ منیر والدین کا اکلوتا بیٹا اور سرکاری ملازم تھا جو پارٹ ٹائم گاڑی چلاتا تھا۔ واردات سے متعلق جسٹس فار منیر کے نام سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چلا تھا۔ملزمان میں قمر، قاری عرف ذبیح اللہ اور آصف شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دو کا تعلق پشاور سے ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نہ صرف اسد اللہ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے بلکہ گزشتہ سال ایکٹریس صباء گل کو بھی قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان سے آلہ قتل اور چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ چھینی گئی گاڑی وصول کرنے والا ملزم بھی گرفتار ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر