نور مقدم کیس؛ ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 روز کیلیے ملتوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر 15 ستمبر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے مدعی کے وکیل کو وکالت نامہ داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت ذاکر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔مقتولہ کے والد کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ مدعی شوکت مقدم کی جانب سے آج ہی پاور آف اٹارنی جمع کرا دیں گے۔ تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی درخواست بھی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت مناسب سمجھے تو اس درخواست کو بھی اس کے ساتھ یکجا کر کے سماعت کرے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضمانت منظور اور منسوخ کرنے کے اصول مختلف ہیں، ہم دونوں درخواستوں کو الگ الگ سنیں گے۔ خواجہ حارث نے کہا اگر شاہ خاور کا پاور آف اٹارنی داخل نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی ہونی ہے تو کل تک ملتوی کریں۔ عدالت نے شاہ خاور کو وکالت نامہ داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والدین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں نور مقدم کے والد شوکت مقدم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نور مقدم کیلئے انصاف، قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے اور قتل میں معاونت کرنے والوں کو بھی قانون کے مطابق سزا سنانے اور ضمانت نہ دینے کے مطالبات درج تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر