اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی ناصرف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بلکہ واحد قومی جماعت بھی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے ہر صوبے میں پی ٹی آئی نشستیں جیتنے والی جماعتوں میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی۔ بلوچستان میں (ن) لیگ صفر جب کہ سندھ میں پیپلز پارٹی 5 ویں نمبر پر رہی، پنجاب اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی صفر جب کہ خیبر پختونخوا میں ان کا تیسرا نمبر رہا، اس طرح ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں، اسد عمر



