مستنصر حسین تارڑ کا صاحبزادہ کس شاندار عہدے پر فائز ہے ؟

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے چاچا مستنصر حسین تارڑ کو کون نہیں جانتا ، مگر آپ کو ہرگز علم نہ ہو گا کہ مستنصر حسین تارڑ کے صاحبزادے سلجوق مستنصر تارڑ پاکستان کے سفیر ہیں ، آپ کو بتاتے چلیں کہ سفارت خانہ پاکستان، دی ہیگ نے (TDAP) کے اشتراک سے 17 ویں سالانہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ جس میں مختلف ممالک کے سفارت کار، درآمد کنندگان (importers) اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آم پیدا کرنے والا ملک ہے۔ گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے آم کی برآمدات سے 122ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ زرمبادلہ کمایا۔ پاکستان کی نیدرلینڈز میں آم کی برآمدات 6لاکھ امریکی ڈالرز رہیں جو کہ سال 2019-2020 کے مقابلہ میں 125%زائد ہیں۔ سفیر پاکستان نے پاکستان کی چاول کی برآمدات کا ذکر کرتے ہو ئے بتایا کہ پاکستان دنیا میں چاول برآمد کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ جبکہ پاکستانی باسمتی چاول جو کہ ذائقہ اور خوشبو کے لحاظ سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہے۔ پاکستان اس وقت یورپی یونین میں سب سے زیادہ باسمتی چاول برآمد کرنے والا ملک ہے۔ سفیر پاکستان نے یومِ دفاع کی نسبت سے ہیروز غازیوں اور افواج پاکستان کو بھی کو خراج تحسین پیش کیا۔ مہمانوں کی پاکستانی آموں اور ان سے بنی ڈشز کے علاوہ بریانی سے تواضح کی گئی۔ شرکا کو پاکستانی سیاحتی مقامات کے بارے میں تعارفی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ سفیر پاکستان نے کہاکہ پاکستانی سیاحتی مقامات دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے باشندوں کو پاکستان کی سیاحت کی دعوت دی۔ شرکا نے پاکستانی آموں اور چاول کے ذائقہ اور معیار کو سراہا۔اس فسیٹول سے قبل صدر محترم عارف علوی نے بھی آموں کا تحفہ نیدرلینڈز کے اعلیٰ حکام کے لئے بھجوایا تھا۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی برآمد کنندگان (exporters) کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور امید کی کہ وہ پاکستانی مصنوعات کے فرو غ کے لئے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر