صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیرا عظم کو استعفیٰ پیش کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کووزارت سے مستعفی ہونے کیلئے استعفیٰ پیش کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ میں ردوبدل کے معاملات چل رہے تھے ، اور آج یہ بات سامنے آئی ہے کہ سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل علیم خان کی تین ملاقاتیں وزیر اعظم سے ہو چکی ہیں، اور چند روز قبل علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا تھا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے علیم خان کو استعفیٰ واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ دن آپ انتظار کریں ، جب میں بتاؤں گا تو آپ استعفی دے دینا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے اب دوبارہ پھر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ وزیرا عظم کے جواب منتظر ہیں۔ جیسے ہی ان کو کوئی جواب ملے وہ فور ی طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل درست ہے، اور میں اپنی ذاتی مصروفیت کے باعث وزارت کی ذمہ داری مزید نہیں سنبھال سکتا اس لئے مستعفی ہونا چاہتاہوں۔ میں نے کئی سال سیاست میں وقت گزارا ہے اور اپنی باقی زندگی نجی کاموں کو دینا چاہتاہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر