حکومت نے کورونا ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کرکے 15 سال مقرر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کرکے 15 سال مقرر کردی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اب 15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل ہیں۔این سی او سی نے انسداد کورونا ویکسین لگانے کے لیے عمر کی حد کم کرنے کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 13 ستمبر سے 15 سال تک کی عمر کے افراد کو باقاعدہ ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔این سی او سی کے مطابق 15سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین مفت میں لگائی جائے گی ۔15 سے 18 سال تک بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا ،تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکول اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔این سی او سی کے مطابق میسج کاانتظارکیےبغیرکسی بھی دن دوسری ڈوزلگوائی جاسکتی ہے، اتوارکادن خصوصی طورپردوسری ڈوزکےلیےمقررہے۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں اسکولوں کی بندش میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ پشاور،مردان ،صوابی ،سوات،مالاکنڈ ،ایبٹ آباد ، ڈی آئی خان ،ہری پور،مانسہرہ میں سرکاری اور نجی اسکول بند بندرکھنےکےاحکامات جاری کیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر