پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کرخوست پہنچ گیا

کابل(نیشنل ٹائمز)پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے شہر خوست پہنچ گیا ، امدادی سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سےافغان عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا گیا، افغانستان میں پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعےامدادی سامان کی تیسری کھیپ خوست پہنچ گئی ،سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں ، امدادی سامان خوست کی انتظامیہ کے حوالےکردیا گیا ہے۔گذشتہ روز پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلےکر افغان شہر قندھار پہنچا تاھ ، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا،پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر