ملک کی تیسری طویل ترین موٹروے کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی

پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک)نے خیبرپختونخوا کے دو بڑے اور اہم منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ ان اہم منصوبوں کی ایکنک سے منظوری کو پورے صوبے باالخصوص جنوبی اضلاع، دیر اپر اور چترال کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کے عوام کے ساتھ کیا ہوا اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 365 کلومیٹر لمبی پشاور ڈی آئی خان موٹر وے 300ارب روپے جبکہ 30 کلومیٹر دیر موٹر وے 40 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور ان منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی اضلاع دیر اور چترال کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور ان علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔ ان منصوبوں کو جنوبی اضلاع دیر اور چترال کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف انہی علاقوں بلکہ پورے صوبے میں کاروباری، تجارتی، صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صوبے مختلف حصوں میں اکنامک زونز کے قیام اور ان اکنامک زونز کو شاہراہوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب صوبہ بین الاقوامی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ ایکنک سے ان منصوبوں کی منظوری پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور صوبے کے عوام کو مبارکباد دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر