اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جمعے کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کو مارکیٹیں کھلیں گی، اب ہفتے میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔
سندھ حکومت کا جمعے کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ



