ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ عوامی آگاہی کے لیے متحرک، 300سے زائد افراد کو ”ویسٹ ڈمپنگ“ کے مناسب طریقے بارے آگاہی دی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے محدود وسائل میں سرگرم ہے۔ بطور آپریشنل ادارہ ہر طرح کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق صفائی نظام میں بہتری کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کمیونٹی موبلائزیشن ونگ کو عوامی آگاہی کے لیے متحرک کر دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں سوشل موبلائزرز شہریوں کوآگاہی مہم کے ذریعے کوڑے کو مناسب اور ماحول دوست انداز میں ٹھکانے لگانے کے بارے میں کردار ادا کرنے کا پیغام پہنچارہے ہیں۔اس مقصد کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام اعوان ٹاؤن ملتان روڈ اور ملحقہ علاقوں میں عوامی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کے زیرِ اہتمام شاہراؤں،گلی محلوں، مارکیٹوں، نالوں اور دورانِ بارش سیوریج کے نظام کو بحال رکھنے کے لیے گٹروں کے نزدیک کوڑے کرکٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آگاہی مواد اور پیغامات دئیے گئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ شہریوں میں اس کے متعلق شعور پیدار کرنا بھی ازحد ضروری ہے اس لیے 30 سے زائدسوشل موبلائزرز کچرے کے سڑکوں پر پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنیادی آگاہی کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔اس آگاہی کیمپ سے آج 300سے زائد افراد کو صفائی کے متعلق آگاہی پیغام براہ راست دیا گیا ہے جبکہ بارش کے باعث شہر میں کوڑا کرکٹ کے پھیلاو کے خدشہ کے پیشِ نظر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے شہر میں ہونے والی بارش کے بعد سمن آباد ٹاؤن، گلشن راوی،علامہ اقبال ٹاؤن، کینال روڈ، جوہرٹاؤن، گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، مولانا شوکت علی روڈ،مال روڈ اور ڈیوس روڈ پر صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا آپریشن ٹیمز کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری کیے بارش کے پانی کو سڑکوں پر کھڑا نہ ہونے کی ہدایات جاری کی،کیونکہ سڑکوں پر کھڑا پانی مچھروں کی افزائش کا مؤجب بنتا ہے مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے لیے پانی کا بروقت نکاس بہت ضروری ہے نکاسی آب اور صفائی کے لیے تمام تر افرادی قوت اور وسائل کو بروئے کار لاکر کوڑے کے ڈھیر نہ لگنے کی تاکید کی کیونکہ سڑکوں پر کوڑے کی موجودگی کی وجہ سے بھی پانی کے نکاس میں مسئلہ درپیش آتا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتِ حال میں عوام کو اپنا فرض نبھانا ہو گا۔عوام جگہ جگہ کوڑا پھینکنے کی بجائے مناسب طریقے سے کوڑے دان میں ڈالیں تو سیوریج میں بھی کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔بصورتِ دیگر شکایات کی صورت میں سوشل میڈیا یا1139پر رابطہ کرکے شکایات درج کروائیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر