اگر تمہیں یہ ملک پسند نہیں تو یہاں سے چلے جاؤ، کھانے سےمتعلق شکوہ کرنے والے افغان مہاجر پر امریکی پھٹ پڑے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکہ میں افغان پناہ گزین حامد احمدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیا گیا کھانا شیئر کیا اور لکھا کہ میں کوئی شکایت نہیں کر رہا مگر یہ وہ کھانا ہے جو کہ 12 گھنٹے کے بعد مجھے ملا ہے۔ حامد احمدی نے مزید لکھا کہ پناہ گزینوں کی زندگی محفوظ تو ہو سکتی ہے مگر آسان اور سازگار نہیں۔ یہ تصویر اور کمنٹس کرنے کی دیر تھی، امریکیوں کی جانب سے شدید ردعمل آنا شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس افغان پناہ گزین کو امریکی ریاست ٹیکساس کے فورٹ بل ایلپاسو میں ٹھہرایا گیا ہے۔ اس ٹوئٹ کے جواب امریکہ کے سیاستدان لیورن سپائسر کا کہنا تھا کہ ہم نے تم لوگوں کو وہاں سے بچایا ہے اور اپنے ٹیکس پیئر کے پیسے سے تمہیں کھلا رہے ہیں اور تم اپنی ہمت تو دیکھو کہ اس پر شکایت کر رہے ہو۔ انہوں نے ایک امریکی گلوکار کا مقولہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر تمہیں یہ ملک پسند نہیں تو یہاں سے چلے جاؤ۔اس موقع پر ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ یہ امریکہ ہے پاکستان نہیں کہ جہاں کھاؤ گے بھی اور اس کے خلاف بھی بولو گے۔ایک امریکی شہری نے تو یہاں لکھا کہ مجھے خوشی ہو گی کہ تم اپنے ملک واپس جاؤ اگر جانا چاہو تو تمہاری ٹکٹ کے پیسے میں دوں گا کیونکہ تمہیں وہاں جا کر اپنے من پسند کھانے کھانے چاہئیں۔غرض اس پوسٹ پر امریکیوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر