پی اے سی نے بجلی صارفین سے ریڈنگ کی مد کروڑوں روپے زائد وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے ریڈنگ کی مد کروڑوں روپے زائد وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے آڈٹ حکام کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی نے ڈی جی پاکستان پوسٹ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس احتجاجاً ملتوی کردیا۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاؤہ وزارت ہاوسنگ کے ایڈیشنل سیکرٹری سمیت آڈٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں کمیٹی نے پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی عدم شرکت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ڈی جی کیوں نہیں آرہے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل حسن اختر نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ کے سلسلے میں کراچی گئے ہیں کمیٹی اراکین نے ڈی جی پاکستان پوسٹ کی عدم موجودگی پر اس کے خلاف کاروائی کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کے انعقاد پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں مگر کوئی کام نہیں ہوتا ہے اراکین نے اجلاس کے تمام اخراجات ڈی جی پاکستان پوسٹ سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا تاہم چیرمین کمیٹی نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں افسران کی عدمِ شرکت کسی طور قبول نہیں ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو کمیٹی اپنے اختیارات کے مطابق متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی ہوگی اجلاس میں چیرمین کمیٹی نیبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے مقررہ تاریخ سے زائد پر ریڈنگ لیکر صارفین سے کروڑوں روپے زائد لینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آدٹ حکام کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر