رواں ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات کی جانب سےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ واررپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ۔ 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 18 میں استحکام رہا۔ادارہ شمارت کے مطابق ملک میں 51 اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور رواں ہفتے مجموعی طورپر مہنگائی میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے 10.78فیصد ، ٹماٹر 7فیصد ، کیلے 3.83فیصد ، آلو 2.31فیصد ، چینی 1.74فیصد ، تازہ دودھ 1.37فیصد ، کپڑے 1.3فیصد ، دہی 1.12فیصد اور گندم کی آٹے کی قیمت میں 1.03فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں لہسن 6.64فیصد ، مرغی 2.96فیصد ، پیاز 0.91فیصد ، گڑ 0.69فیصد ، دال مسور 0.49فیصد ، ایل پی جی 2.31فیصد کمی ہوئی ۔انڈوں کی اوسط قیمت 151روپے فی درجن سے بڑھ کر 168روپے فی درجن ، ٹماٹر 29روپے سے 31روپے فی کلوگرام ، کیلے 90روپے 93روپے فی درجن ، آلو38روپے سے 39روپے فی کلوگرام ، چینی 96روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 98روپے فی کلوگرام ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتےمہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی ہوئی ۔مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 13.48 فیصد پر آگئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر