آٹوموبائل کمپنی ٹویوٹا پاکستان میں الیکٹرک ٹرائی سائیکل متعارف کرانے کے لیے تیار

ٹویوٹا آٹو موبائل کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کم ایندھن اور لاگت سے تیار ہونے والی ٹرائی سائیکل متعارف کرانے کا پلان بنا لیا ہے۔ اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والی تین پہیوں والی گاڑی متعارف کرائی جائے گی۔
اس حوالے سے ٹویوٹا موٹرز کی ذیلی کمپنی ٹی ٹریک کے چیئرمین ہیروکی ٹیوڈا اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے درمیان معاہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت اب پاکستان میں بجلی سے چارج ہونے والی ٹرائی سائیکل متعارف کرائی جائے گی۔

پاک جاپان بزن کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے مطابق ابتدائی طور پر 3ہزار الیکٹرک ٹرائی سائیکلز متعارف کرائی جائیں گی جنہیں بعد ازاں مقامی سطح پر بھی تیار کیا جائے گا مگر اس کے لیے ابھی بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیروکی ٹیوڈا آئندہ ہفتے جاپان میں پاکستان کے سفیر سے ملاقات کریں گے جس کے بعد جاپان سے باقاعدہ پاکستان برآمد کی جائے گی۔

رانا عابد حسین نے بتایا کہ یہ ٹرائی سائیکل ٹویوٹا جاپان تیار کر رہی ہے جو کہ ایک بار چارج ہونے پر 60 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے اور 150 کلو گرام کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ یہ ٹرائی سائیکل چھوٹے کاروبار کرنے والی جن میں ہاکر اور سبزی ڈیلیور کرنے والے یا دیگر ڈلیوری کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر