جہانگیر ترین کی درخواست پر حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

لاھور(نیشنل ٹا ئمز)لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست پر حکومت کو مشروط طور پر شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست دائر کی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مقررکرنے سے قبل شوگر ملز مالکان کا مؤقف سننے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو سنا ہی نہیں گیا اور حکومت نے چینی کی نئی قمیت 89.50 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کے مقررہ نرخ پر چینی فروخت کرنا ممکن نہیں لہٰذا چینی کی قیمت 89.50 روپے مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد عدالت نے حکومت کو مشروط طور پر شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے کین کمشنر کو جمع کروانے کی ہدایت کی۔عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کرکے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا جب کہ کین کمشنر کو بھی شوگر ملز کی چینی کی سپلائی کا ریکارڈ مکمل رکھنے کا حکم دیا۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر