نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے: شیخ رشید

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں، نور مقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا مقبوضہ کشمیر دہشتگرد بھیجنے کا الزام جھوٹ ہے، مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت، اسرائیل، این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام عزاداروں کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے، کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں گے، ہر شہری ملک کی سلامتی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جعلی شناختی کارڈز ختم کر رہے ہیں، جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث افسران کو نکال رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر