وہ اسلامی ملک جس نے امریکا، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین لینے پر پابندی لگا دی، وجہ کیا بتائی گئی؟

تہران:ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین لینے پر پابندی لگا دی اور کہا ہے کہ یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں کسی اور قابل بھروسہ ملک سے کورونا ویکسین لی جائے۔جیو نیوز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ایران پر سے امریکی پابندیاں فوری ختم کرنے کا

بھی مطالبہ کیا ہے،انکا کا کہنا تھا کہ یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں دوسری اقوام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، ایران دوسرے قابل بھروسہ ممالک سے کورونا ویکسین لے سکتا ہے۔ عالمی جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کی جلدی نہیں لیکن ایران پرسے پابندیاں فوری ختم ہونی چاہیے۔مشرق وسطیٰ میں امریکا کے برخلاف ایران کا کردار تعمیری ہے اور یہ کردار جاری رہے گا۔ غریب ملکوں کو کرونا ویکسین کب ملے گی؟ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کر دیاغریب ملکوں کو کرونا ویکسین کب ملے گی؟ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کر دیا امریکا ، کینیڈا ، یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ سمیت متعدد امیر ممالک میں بڑے پیمانے پر کرونا ویکسینیشن مہمات کے آغاز کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غریب ترین ممالک جنوری کے آخر اور فروری کے وسط کے درمیان کرونا ویکسین وصول کرنا شروع کر دیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ویکسینیشن آفیسر کیٹ اوبرائن نے کہا کہ کوواکس پروگرام نے دو بلین ویکسین کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں جس کی پہلی خوراک آنے والے ہفتوں میں پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعہ اتحاد برائے ویکسین کے تعاون سے شروع کردہ بین الاقوامی کوواکس پروگرام کا مقصد کوویڈ 19کے خلاف ویکسین تک مناسب رسائی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے سال کے آخر تک تمام شریک ممالک میں 20 فی صد آبادی کو حفاظتی ویکسین لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ کم آمدنی والے افریقی ممالک کب تک ویکسین سے فائدہ اٹھا سکیں گے؟ او

برائن نے انٹرنیٹ پر عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ایک مباحثے کے دوران کہا کہ کوواکس پروگرام دو ارب سے زائد خوراکیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جلد ویکسین کی فراہمی شروع کردیں گے۔ ممکنہ طور پر جنوری کے آخر میں یا یقینی طور پر فروری کے ابتدائی ایام میں غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔31 دسمبر کو عالمی ادارہ صحت نے فائزر / بائینٹیک ویکسین کے لیے کوویڈ 19 کے آغاز کے بعد پہلی ہنگامی منظوری دی جس کے بعد اس طرح یہ ویکسین جلدی سے استعمال کرنے کے خواہاں ممالک کے لیے دستیاب ہو چکی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس تنظیم نے تصدیق کی تھی کہا کہ اب تک کرنا کی 63 اقسام کی ویکسینیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ ان میں سے 21 جامع آزمائش کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ لیبارٹریوں میں مزید 172 ویکسینوں پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر