سندھ بھر میں جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ،پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی سمیت سندھ بھر میں جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں 9 روزہ جزوی لاک ڈاؤن کا آج پہلا روز ہے۔ 12 بجے بند ہونے والے تجارتی مراکز اب 8 اگست تک بند رہیں گے۔سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن کے دوران انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نہیں چل رہی تاہم بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے والے افراد کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے جبکہ کار میں صرف دو افراد سوار ہوں گے اور تیسرا آدمی بیمار ہونے کی صورت میں گاڑی میں سفر کر سکتا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران تمام سرکاری ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جنازے میں صرف قریبی عزیز شرکت کرسکیں گے جس کے لیے علاقے کے ایس ایچ او کو پیشگی اطلاع دینی ہو گی۔سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران سبزی، گوشت اور دودھ کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر