اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈئیلٹا ویئرنٹ کے پھیلا ئوکیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں۔ ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، ڈئیلٹا ویئرنٹ کے پھیلا ئوکیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔
ڈئیلٹا ویئرنٹ کے پھیلا ئوکیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں، فواد چوہدری



