حریم شاہ کی ویب سیریز ’’راز‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’’راز‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اور اب ان کی ویب سیریز ’’راز‘‘ کا پہلا ٹیزر بھی منظرعام پر آگیا ہے۔
اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ’’راز‘‘ کا ٹیزر جاری کیاگیا۔

اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر