الیکشن کمیشن کی نون لیگ کو نئی درخواست دائر کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)الیکشن کمیشن کے رکن الطاف ابراہیم قریشی نے سینیٹ انتخابات 2018ء میں کرپشن سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی سماعت میں کہا کہ ملوث افراد کو فریق بنائیں تاکہ انہیں نوٹس جاری کیا جا سکے، کمیشن کو بتایا جائے کہ کون کون لوگ ملوث ہیں، الیکشن کمیشن نے نون لیگ کو نئی درخوست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹ انتخابات 2018ء میں کرپشن سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کے کیس کی سماعت الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی، مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ جن ایم پی ایز نے پیسے لینے کا اعتراف کیا انہیں تو درخواست میں فریق بنائیں، کیا جو ویڈیو آئے، اسے دیکھ کر ہم فیصلہ کرتے جائیں ؟ کمیشن کو کیا معلوم کہ کون لوگ ملوث ہیں، آپ لوگوں کو فریق تو بنائیں تاکہ ہم انہیں نوٹس تو جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کسی کا نام نہیں لیں گے، ہم کسی کو کیسے نااہل کریں، درخواست کو بہتر کریں،ایسے ہی اگر ویڈیو پر ہم لوگوں کو فارغ کریں تو اسمبلی تو خالی ہوجائے گی۔الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں اس سے زیادہ شور مچا تھا،گزشتہ سینیٹ الیکشن میں کمیشن نے متاثرہ افراد کو بلایا، لیکن کوئی پیش نہیں ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ کمیشن کو بتائیں کہ کون کون لوگ ملوث ہیں، نئی درخوست دائر کریں۔ارشاد قیصر نے کیس کی سماعت میں کہا کہ کیا آپ اس ویڈیو میں موجود افراد کو پہچانتے ہیں ؟،جب آپ سب لوگوں کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے پہچان سکتے ہیں



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر