مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ، مودی سخت پریشان، سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لیے بلا لیا

x نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، جس میں محبوبہ مفتی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر 24 جون کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے، جس میں جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو بھی شرکت کا دعوتِ نامہ دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانفرنس کی صدارت نریندر مودی کریں گے، جس میں شرکت کے لیے ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں ، رہنماں اور شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شرکت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں آرٹیکل 370 کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور بڑھتے ہوئے عالمی دبا پر بھی بات کی جائے گی۔محبوبہ مفتی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی کیونکہ سابق وزیر اعلی پہلے ہی مقف اختیار کرچکی ہیں کہ جب تک کشمیر کی حیثیت کو دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا، بھارتی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر