ریاض (نیشنل ٹائمز ) سعودی عرب میں کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی کا اطلاق منگل شروع۔ وزارت ہیومن ریسورسز اور سماجی ترقی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر ملک بھر میں جاری منصوبوں پر دوپہر 12 بجے سے شام 3 بجے تک کام بند ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں یہ پابندی آج سے 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں اور کارکنوں کی حفاظت اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دھوپ میں کام پرپابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور کمپنیوں کو سزا دی جائے گی۔کام کے اوقات کے فیصلے کی خلاف ورزی پر 19911 پر شکایت درج کی جاسکتی ہے۔
سعودی عرب میں کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی کا اطلاق شروع



