نوازشریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو الیکشن میں ہار تسلیم کرتے، اسد قیصر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوازشریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو کہتے میں ہار چکا ہوں، ہار تسلیم کرنے سے قائد ن لیگ کا عزت و مرتبہ بہت بڑھ جاتا۔ ایک انٹرویو میں اسد قیصر نے شہباز شریف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منتخب حکومت نہیں ہے، یہ لوگ جعلی مینڈیٹ سے بیٹھے ہیں، بچہ بچہ جانتا ہے کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ اس حکومت کے ساتھ کیسے بیٹھیں جس نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا، ہم دو تہائی اکثریت سے جیتے ہیں، یہ کس قانون کے تحت حکومت کررہے ہیں، پہلے یہ اپنی غلطی تسلیم کریں کہ غلط مینڈیٹ پر بیٹھے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کس طرح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالیں، کیونکہ عمران خان کو جیل میں رکھا تو ملک انارکی کی طرف چلا جائے گا۔پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 جولائی کو مانسہرہ اور پھر 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا کے ساتھ رابطے ہیں، ہم کمیٹی بنارہے ہیں، ابھی تک آفیشل میٹنگ نہیں ہوئی، خواہش ہے کہ مولانا اور ہماری ایک ساتھ فلائٹ ہو۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ایک پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، امید ہے کہ فضل الرحمان کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے، بڑے مقصد کیلئے ذاتی مسائل کو پیچھے رکھ کر آگے بڑھیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر