نئی دہلی، طوفانی بارشوں سے تباہی، درجن سے زائد افراد ہلاک، فلائٹ آپریشن متاثر

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں جون کے مہینے پڑنے والی شدید گرمی کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، شدید بارش کی وجہ سے دہلی ایئرپورٹ کے تین ٹرمینلز میں سے ایک کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ بارش کے پانی سے شہر کے انڈر پاسز بھر گئے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے، متعدد علاقوں میں شہریوں کو بجلی کی بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا، بارشوں کی وجہ سے نئی دہلی کے مرکزی ایئرپورٹ پر کم از کم 60 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے نئی دہلی کیلئے دو جولائی تک اورنج الرٹ جاری کر دیا جس کا مطلب ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں، اس کے علاوہ ریاست ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، اترا پردیش، مدھیا پردیش اور راجستھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر