پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امن اور مکالمے کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون، رابطہ کاری اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری نے اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مستقل امن کی امید ظاہر کی، انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ایرانی صدر نے حالیہ مشکل حالات میں پاکستان کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ صدر زرداری نے مسلم اُمہ کے اتحاد اور خلیجی ممالک سے مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر