قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا، اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

فنانس بل کے تحت یکم جولائی سے نئے ٹیکس اقدامات اور مالیاتی اصلاحات نافذ العمل ہوں گی۔ تنخواہ دار طبقے، جائیداد کے لین دین، سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن اور مختلف کاروباری شعبوں کے لیے ٹیکس کے نئے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی، عالیہ کامران، نعیمہ کشور اور شاہدہ اختر علی کی ترامیم مسترد کر دی گئیں جبکہ علی قاسم گیلانی نے اپنی ترمیم واپس لے لی۔

پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے متعلق شق 3 حذف کر دی گئی، کسٹم ایکٹ میں اثاثے ضبط کرنے سے قبل متاثرہ فریق کو مؤقف پیش کرنے کا حق دینے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔

کسٹمز اور ٹیکس مقدمات میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو غیر ووٹنگ رکن کے طور پر شامل کرنے کی اجازت دینے کی ترمیم، اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے فی یونٹ استعمال کی بنیاد پر سیلز ٹیکس وصولی کا نئے نظام کے قیام کی ترامیم منظور کی گئیں۔

ڈیجیٹل اور پی او ایس سے منسلک جوتوں کے کاروبار کو خصوصی رعایت دینے کی ترمیم، پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کیلئے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ یکم جولائی 2027 سے مؤثر کرنے کی ترمیم، دیگر ایئر لائنز کیلئے بھی طیاروں اور پرزہ جات کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کی ترمیم منظور کی گئی۔

درآمدی موبائل فون پر ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی ترمیم، 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والے کاروبار کو فائنل ٹیکس رجیم سے نکلنے کا اختیار دینے سے متعلق ترمیم، معاشی مشکلات کے باعث کاروباری نقصان کو بھی اکنامک وائیبلٹی میں شامل کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کو بینکاری ڈیٹا کا مرکزی ورچوئل ذخیرہ قائم کرنے کا اختیار دینے کی ترمیم، نان فائلرز پر عائد سرچارج میں نمایاں اضافہ کرنے کی ترمیم، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی ترمیم منظور کر لی گئی۔

پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپیٹل فنڈز کو مخصوص شرائط کے تحت چھوٹ دینے کی ترمیم، دواسازی، کھاد، چینی اور الیکٹرانکس کے ڈسٹری بیوٹرز کے لیے کم از کم ٹیکس شرح 0.5 فیصد کرنے کی ترمیم، برآمدات کل ٹرن اوور کے 80 فیصد سے زائد ہونے پر سپر ٹیکس کی شق سی 4 لاگو نہ کرنے کی ترمیم منظور ہوئی۔

قومی اسمبلی نے غیر مقیم افراد کو سوشل میڈیا ادائیگیوں پر کٹنے والا ٹیکس قابل ایڈجسٹ ٹیکس قرار دینے کی ترمیم، فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں خلاف ورزی پر جان بوجھ کر اقدام ثابت کرنا لازمی قرار دینے کی ترمیم، ٹیکس تنازعات کی کمیٹی میں ضرورت پڑنے پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شامل کرنے کی اجازت دینے کی ترمیم منظور کر لی۔

رجسٹرڈ شخص کو نامزد آڈیٹر پر 15 روز میں اعتراض اٹھانے کا حق دینے کی ترمیم، 75 ہزار ڈالر تک کی درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی صفر رکھنے کی ترمیم، 75 ہزار سے 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر 30 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔

فنانس بل میں 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زائد کی الیکٹرک گاڑیوں پر 40 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی ترمیم، ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم سے منسلک صنعتوں کو خصوصی رعایت دینے کی ترمیم، 2000 سے 3000 سی سی درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 86 فیصد مقرر کرنے کی ترمیم اور 3000 سی سی سے زائد درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 92 فیصد مقرر کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی میں فنانس بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا جس کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی، اس کے بعد ایوان کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ فنانس بل 2026 کی منظوری کے ساتھ ہی حکومت کی نئی مالیاتی اور ٹیکس پالیسی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور تمام اہم اقدامات یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر