شمالی کوریا کا 2 بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ

سیئول (نیشنل ٹائمز ) شمالی کوریا نے پیر کی صبح 2 نئئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2 میزائل 10 منٹ کے وقفے سے شمالی مشرقی سمت میں لانچ کیے۔ ایک میزائل نے 370 میل جبکہ دوسرے نے 75 میل کا فاصلہ طے کیا۔ دونوں میزائل کس علاقے میں گرے یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ جنوبی کوریا کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیے گئے ایک میزائل میں بظاہر خرابی نظر آئی اور وہ ممکنہ طور پر گر کرتباہ ہوا ہے۔ میزائل کے ملبے سے کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ شمالی کوریا نے جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پر ناراضگی کا اظہار کرتیہوئے اس کا ردعمل دینے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے مطابق نئے میزائل تجربے ممکنہ ردعمل ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر