واٹس ایپ نے صارفین کو اپڈیٹ رکھنے کیلئے نئے فیچرکی آزمائش شروع کردی

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) واٹس ایپ جہاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک مقبول میسجنگ ایپ ہے وہیں تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ کے حوالے سے بھی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔اگر آپ ایک اچھی کوالٹی کے اسمارٹ فون کے مالک ہیں تو کسی بھی تقریب کے اختتام پر فیملی کے لوگ یقینا آپ سے بھی کہتے ہوں گے کہ آج کی تصویریں مجھے واٹس ایپ کردینا۔ حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ہائی ڈیفینیشن (HD) کے ساتھ میڈیا کے ڈیفالٹ معیار کے طور پر تصاویر بھیجنیکا فیچر متعارف کیا لیکن مسئلہ ابھی بھی یہ ہے کہ اگر صارف کی اپ لوڈ کی گئی فائلز sending کے دوران فیل ہوجائے یا پھر درمیان میں کنیکٹویٹی pause آجائے تو واٹس ایپ صارف کو ایپ کھولنے کی صورت ہی پتا چلتا ہے کہ اس کی بھیجی گئی تصاویر یا ویڈیوز آگے نہیں پہنچ سکی ہیں، ایپ نہ کھولنے تک صارف اس سے لاعلم رہتا ہیلیکن واٹس ایپ اب اس مسئلے کے حل کیلئے کام کررہا ہے۔ ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے نوٹیفکیشن فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے اپ لوڈنگ رک جانے پر صارف کو واٹس ایپ کھولے بغیر نوٹیفکیشن کی صورت آگاہ کیا جائے گا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ کی بھیجی جانے والی کون سی تصویر یا ویڈیو ز send ہونے سے رک گئی ہیں۔ نیا فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے تازہ ترین بیٹا ورژن یا پھر کچھ بیٹا ٹیسٹرز صارفین کیلئے دستیاب ہے لہذا امکان ہے آئندہ ہفتوں میں نیا فیچر تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر