حزب اللہ کی اشتعال انگیزی لبنان کو کھلی جنگ کی طرف گھسیٹ رہی ہے، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(پی این آئی) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے اشتعال انگیزی اسرائیل اور لبنان کو کھلی جنگ میں گھسیٹنے کا باعث بن رہی ہے۔ اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کے ساتھ پینٹاگان میں ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک نئی جنگ آسانی سے ایک علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے جس کے مشرق وسطی کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کی جنگ لبنان کے لیے تباہ کن ہو گی اور بے گناہ اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کے لیے تباہی کا باعث بنے گی،آسٹن نے مزید کہا کہ مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارت کاری بہترین طریقہ ہے، اس لیے ہم فوری طور پر ایک ایسے سفارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں جو اسرائیل کی شمالی سرحد پر مستقل طور پر امن بحال کرے اور اسرائیل ، لبنان سرحد کے دونوں جانب شہریوں کو محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو لوٹنے کے قابل بنائے،غزہ کی پٹی کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے گیلنٹ کو بتایا کہ ہم غزہ میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے فوجی کارروائیوں میں اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں شدت پسندوں کے حملے ناقابل قبول ہیں۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ ہم ایرانی پراکسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم حزب اللہ کے حوالے سے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حزب اللہ سے نمٹنے کے لیے سفارتی آپشن کا وقت ختم ہو رہا ہے،گیلنٹ نے امریکی وزیر دفاع کو بتایاکہ اسرائیل کسی بھی اختلافی معاملے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر