صدارتی الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کو جھٹکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) صدارتی الیکشن سے قبل عدالت نے طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبے کو جزوی طورپر روک دیا۔صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال منصوبہ جاری کیا تھا جس کے تحت قرض لینے والے طلبہ ماہانہ ادائیگی میں کمی کے حقدار تھے اور قرض معافی کیلئے بھی تیز راہ اپنا سکتے تھے۔دونوں ری پبلکن ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمات میں موقف اپنایا گیا تھا کہ صدر نے’’ سیو ‘‘منصوبے کا آغاز کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر دونوں وفاقی ججوں نے ابتدائی طورپر جزوی احکامات جاری کردیے۔سیو پروگرام کے 2حصے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ ان پر قانونی چارہ جوئی کا عمل پوری طرح مکمل نہیں کرلیا جاتا،80لاکھ افراد نے اسکیم میں رجسٹریشن کرائی تھی اور ساڑھے 4ملین کیلئے ماہانہ ادائیگی صفر کردی گئی تھی، اس طرح 4لاکھ 14ہزار طلبہ کے 5.5ارب ڈالر معاف کیے جاچکے ہیں تاہم 10سال تک ادائیگی کرنیوالے طلبہ کیلئے اب مزید ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔توقع تھی کہ جولائی میں لاکھوں افراد کی قرض ادائیگی قسط کم ہوجائے گی تاہم اب واضح نہیں کہ ایسا ہوسکے گا یا نہیں۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر