بھارت، چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، دو کمانڈو ہلاک

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سینٹرل ریزو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کمانڈوز کی بس پر ما یا نکسل باغیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی کمانڈو ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل ریزو پولیس فورس نکسلیوں کا مقابلہ کرنے والے دستے کوبرا کے ایک ٹرک کو ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں نکسل باغیوں نے دھماکے سے اڑادیا۔دھمتری پولیس کے ایس پی کے مطابق ضلع دھمتری کے امجر گاں کے جنگلات میں دوپہر کے وقت سیکیورٹی فورسز نے ایک نکسل باغی کو مقابلے میں ہلاک کرنے کے بعد اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔جس کے جواب میں 3 بجے کے قریب ریاستی دارالحکومت رائے پور سے 400 کلو میٹر دور جھگرگنڈہ علاقے میں کیمپ سلج اور ٹیکرگڈم کے درمیان تیما پور کے قریب باغیوں نے فورسز کے ٹرک پر حملہ کردیا۔سی آر پی ایف کی 201 بٹالین گشت پر تھی اور اس دوران متعدد کمانڈو موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ہتھیاوں سے لیس ٹرک بھی ان کے ساتھ جارہا تھا جسے وہ کیمپ سلج سیٹیکرگڈم کی جانب لے جارہے تھے۔اس دوران نکسلیوں کی جانب سے آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ شیلندرا اور کیرالہ کے 35 سالہ وشنو کی ہلاکت ہوئی۔دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری وہاں بھیج دی گئی، ہلاک ہونے والے جوانوں کو کیمپ پہنچایا گیا اور باغیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر