امریکی صدارتی انتخابات، جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہوگا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہوگا۔امریکی صدارتی الیکشن 2024 کے لیے سی این این پر ہونے والاصدارتی مباحثہ90 منٹ پر مشتمل ہوگا جس میں امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ آمنے سامنے ہوں گے۔ جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی 2 دفعہ مباحثے میں ایک دوسرے سامنے آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہوگا۔ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان مباحثہ سالوں سے ہی ایک روایت رہی ہے، امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سب سے پہلا مباحثہ سال 1960 میں رچرڈ نکسن اور جان ایف کینیڈی کے درمیان ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر