عام انتخابات میں مودی کو اکثریت دلوانے میں ناکامی پر گودی میڈیا شرمساری کا شکار

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت کے عام انتخابات میں گودی میڈیا بھی مودی کو اکثریت دلوانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ،عام انتخابات کے نتائج پرجہاں مودی سرکارجگ ہنسائی کا سامنا کررہی ہے وہیں دوسری جانب گودی میڈیا بھی شدید حیرت اورشرمساری کا شکار ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مودی کے دس سالہ دور اقتدارمیں بھارتی الیکٹرونک میڈیا نے مودی کے سب سے زیادہ جارحانہ ہرکارے کا کردار ادا کیا ہے۔مودی کی انتخابی مہم کے دوران جھوٹ کو سچ کا لبادہ پہنا کر عوام کو بیوقوف بنانے کاکام بھی بھارت کے بکائو چینلزکو سونپا گیا۔گودی میڈیا نے انتخابات کو محض رسمی کاروائی قراردیتے ہوئے پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی مودی کو فاتح قرار دیا تھا۔بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر کی تعمیر کو بھی گودی میڈیا نے مودی کی جیت قرار دیا اور کئی دن تک مسلسل تمام پروگراموں کو روک کر محض رام مندر کی افتتاحی تقریب کی تشہیر کی،100 دن سے زیادہ چلنے والی کسانوں کی احتجاج کے دوران بھی گودی میڈیا نے جھوٹا اورمن گھڑت پروپیگنڈا کرکے مودی کی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کی،بھارت میں غربت، بے روزگاری اور نسلی فسادات پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے بھی گودی میڈیا نے مودی کی جھوٹی تعریفوں کے پل باندھنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ،انتخابات کے دوران مودی کے مسلمان مخالف بیانیے کو طول دینے میں بھی بھارتی الیکٹرونک میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا،تمام اوچھے ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود بھی گودی میڈیا مودی کو لوک سبھا میں اکثریت نہ دلوا سکا۔بھارتی الیکٹرونک میڈیا میں نصف سے زائد چینلز متعدد کاروباری شخصیات کی زیر نگرانی کام کرتے ہیں جو کہ مودی کی ذاتی لوبی میں بھی خصوصی نشست کے حامل ہیں،ان تمام کاروباری شخصیات کا مقصد صحافت اور میڈیا کو فروغ دینا نہیں بلکہ مودی کے جھوٹے بیانیے کو پھیلا کر اربوں کا منافع کمانا ہے ،بھارت کے چند ایسے چینلز جو سچ پر مبنی صحافت کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں مودی سرکار کی جانب سے مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے جسکے بعد وہ بھی مودی کے گن گانے پر مجبور ہو جاتے ہیں ،بھارتی انتخابات میں مودی اور گودی میڈیا کی ناکامی کی بڑی وجہ سوشل میڈیا بالخصوص یوٹیوبرز کی حقائق پر مبنی صحافت ہے،ایودھیا میں رام مندر کی فلمی انداز میں تعمیر اور افتتاحی تقریب کے باوجود بی جے پی کو بری طرح شکست ہوئی ،بی جے پی کے لوک سبھا میں اکثریت کھو دینے سے ثابت ہوا کہ بھارتی عوام نے نہ صرف مودی کی انتہاپسند سیاست کو مسترد کیا بلکہ گودی میڈیا کی جھوٹی اور منفی صحافت کو بھی رد کردیا ہے ،مودی نے الیکٹرونک میڈیا پر مکمل قابض ہونے کے باوجود ہار کا سامنا کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا کو بھی اپنی گرفت میں لینے کی سازش بننا شروع کردی ہے،بھارت میں ایسے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیں جن کے تحت یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی مودی سرکار کے ماتحت کام کریں گی



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر