امریکا بھر میں گرمی کی شدید لہر، ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی گئی

نیویارک (نیشنل ٹائمز)امریکا بھر میں گرمی کی لہر میں شدت آگئی، شمالی اور جنوبی ریاستوں میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی گئی۔ واشنگٹن میں درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، متاثرہ ریاستوں کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 37سے 43ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا،عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے شمالی حصے کی ریاستوں میں گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد متاثر ہیں، انتظامیہ نے شہریوں کو ہر ممکنہ حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔شہریوں کو موسم کی سختی سے بچانے کے لیے حکومت نے سپرے پارک پورے ہفتے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، گرمی میں شہری سپرے پارکس یا واٹر پارکس کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ خود کو گیلا کرنے کے بعد چند لمحے کا سکون حاصل کرتے ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں کو ٹھنڈے اور سائے دار مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے، امریکہ کی جن ریاستوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہیں ان میں ایریزونا، نیو میکسیکو، ٹیکساس، کولوراڈو اور کنساس شامل ہیں۔حکام کے مطابق واشنگٹن میں درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، متاثرہ ریاستوں کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 37سے 43ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔امریکی قومی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر پیر تک جنوب مشرقی اور جنوبی میدانی علاقوں میں منتقل ہو جائے گی جبکہ نیو انگلینڈ میں بڑے پیمانے پر طوفان، سیلاب ، تیز ہوائیں اور بگولوں کا بھی خطرہ ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر