حماس سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو کی ڈھٹائی

یروشلم (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے تو پھر بھی جنگ جاری رہے گی۔ حماس کے ساتھ شدید جنگ کا دور گزر گیا، اب لبنان بارڈر پر توجہ مرکوز کریں گے، غزہ میں جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا البتہ رفح میں آخری مراحل چل رہے ہیں، اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں نیتن یاہو کاکہناتھا کہ وہ ایسے کسی بھی معاہدے سے اتفاق نہیں کریں گے جس میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہو۔اسرائیلی وزیراعظم نے عندیہ دیا کہ وہ قیدیوں کی واپسی ممکن بنانے کیلئے جزوی معاہدے کے لیے بھی تیار ہیں، ان کا مقصد مغویوں کو واپس لانا اور غزہ میں حماس کی حکومت کا مکمل خاتمہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے خلاف شدید لڑائی کا مرحلہ ختم ہونے والا ہے، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جنگ ختم ہونے والی ہے۔ادھراسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کے بعد لبنان میں جنگ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ کویت نے لبنان سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کاکہنا تھا کہ حماس کے ساتھ شدید جنگ کا دور گزر گیا، اب لبنان بارڈر پر توجہ مرکوز کریں گے، غزہ میں جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا البتہ رفح میں آخری مراحل چل رہے ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے بات چیت کو تیار ہوں، حزب اللہ سے امن معاہدہ ہماری شرائط کے تحت ہی ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر