کویٹ سٹی(نیشنل ٹائمز)کویت کا پرچم بردار بحری جہاز ہفتے کے روز لبنان میں موجود کویتی شہریوں کے انخلا کے لیے روانہ ہو گیا ،کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان فوجی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے پیشِ نظر کویت ایئرویز نے “لبنان سے شہریوں کو نکالنے کے لیے پہلا طیارہ” بھیجا ہے۔کویتی وزارتِ خارجہ نے جمعے کے روز ایک بیان میں شہریوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ خطہ میں سکیورٹی کی مسلسل پیش رفت اور بدلتے ہوئے حالت کی وجہ سے اس وقت لبنان جانے سے گریز کریں۔
کویتی شہریوں کا لبنان سے انخلا شروع، کویت ایئر ویز کا طیارہ لبنان پہنچ گیا



