واشنگٹن میں میری ملاقاتیں غزہ جنگ کے لیے فیصلہ کن ہوں گی، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا ہے کہ ان کی سینئر امریکی حکام کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات غزہ کی پٹی میں جنگ کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو گی۔ واشنگٹن روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ لبنانی سرحد کے ساتھ شمالی محاذ پر واشنگٹن کی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔گیلنٹ نے کہا کہ غزہ، لبنان یا کسی بھی علاقے میں ضرورت پڑنے پر کارروائی کے لیے تل ابیب کی تیاری مکمل ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گیلنٹ کی واشنگٹن کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ بلنکن، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور خصوصی ایلچی آموس سے ملاقات متوقع ہے۔ ان کا یہ دورہ منگل کو ختم ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق گیلنٹ کے دورے کا بنیادی مقصد امریکہ پر دبائو ڈالنا ہے کہ وہ بھاری بموں کی کھیپ کی اسرائیل کو فراہمی کو منجمد نہ کرے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر