دنیا میں امن اور سلامتی کے لیے ڈیجیٹل دنیا میں نئی سوچ ضروری ہے: سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سب کے لیے زیادہ منصفانہ، مساوی، پائیدار اور پرامن مستقبل کا ایک ناقابل یقین موقع فراہم کرتی ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ آن لائن بدنیتی پر مبنی سرگرمیاں اعتماد کے خاتمے ، کشیدگی کو ہوا دینے یہاں تک کہ تشدد اور تنازعات کے بیج بونے کا سبب بنتی ہیں۔سلامتی کونسل میں “بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی: سائبر اسپیس میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنا” کے موضوع پر ہونے والے اعلی سطحی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے گوتریس نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں غیر معمولی رفتار سے پیش رفت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر اسپیس اور عالمی امن و سلامتی کے درمیان واضح اور بڑھتے ہوئے تعلق کے پیش نظر،سلامتی کونسل سائبر سے متعلق تحفظات کو اپنے موجودہ ورک اسٹریم اور قراردادوں میں شامل کرکے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طبعی دنیا میں امن اور سلامتی کے لیے ڈیجیٹل دنیا میں نئی سوچ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی معیشتوں اور معاشروں میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہی ہے،سکرین پر یا ماوس سے ایک کلک پرمعلومات، خبریں، علم اور تعلیم فراہم کررہی ہے۔شہریوں کو سرکاری خدمات اور اداروں تک رسائی فراہم کرتے ہوئے معیشتوں، تجارت اور مالی شمولیت کی ترقی کا عمل تیز کررہی ہے۔اس بات سے خبردار کرتے ہوئے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو ہتھیار بنانے کے خطرات ہر سال بعد بڑھ رہے ہیں گوتریس نے کہا کہ سائبر اسپیس کے بے پناہ فوائد کو طاقت دینے والیہموار اور فوری رابطے کا معیار لوگوں، اداروں اور پورے ممالک کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ سربراہ کا کہنا تھا کہ سائبر اسپیس میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر اور مجرموں کی طرف سے بدنیتی پر مبنی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر