حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی، ترجمان اسرائیلی فوج

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ایک نظریے کا نام ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان اسرائیلی فوج ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا کہنا تھا جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ہم حماس کو ختم کر دیں گے وہ غلطی پر ہے، حماس ایک تنظیم اور نظریے کا نام ہے جو فلسطینی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ان کا کہنا تھا یہ مسلم بھائی چارہ ہے جو خطے میں سالہا سال سے موجود ہے جس نے حماس اور عوام کے درمیان ایک رشتہ قائم کر رکھا ہے لیکن یہ ضرور کیا جا سکتا ہے کہ حماس کا کوئی متبادل لایا جائے اور عوام کو یہ احساس دلایا جائے کہ کوئی دوسری جماعت بھی ہے۔ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا یہ بھی کہنا تھا میں کوئی متبادل نہیں پیش کر سکتا یہ حکومت کا کام ہے، فوج کا کام تو صرف احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے لیکن حماس کو ختم کرنے کا بیان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے جیسا ہے، اگر ہم نے غزہ میں کوئی متبادل نہ لایا تو حماس برقرار رہے گی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی دھمکی دی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو اسرائیلی فوج اور حکومت کے درمیان تنازع کے طور پر لیا جا رہا ہے جس کی ایک مثال چند روز قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی جنگی کابینہ کی تحلیل بھی ہے۔ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو غلط طریقے سے لیا جا رہا ہے اور انہوں نے واضح طور پر حماس کے خاتمے کو اسرائیلی فوج کا نظریہ قرار دیا ہے، ہم جنگ کے مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر