مودی کے دورہ کشمیر کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی

سری نگر(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ،مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی،ترجمان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا مقصد بھارت کو یہ واضح پیغام دینا تھا کہ جموں وکشمیرعالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی قیادت ایسے دوروں سے عالمی برادری کو علاقے کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے،عالمی برادری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔دوسری جانب نریندر مودی کے دورے کے خلاف سماجی رابطوں کی سائٹوں پر پوسٹرز بھی وائرل ہوئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20جون سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران نریندر مودی متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سری نگر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر